پی ٹی آئی کے ایم این اے مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ کو بنوں سے گرفتار کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 20 2026 |
بنوں (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ کو پولیس نے بنوں سے گرفتار کرلیا، انہیں گرفتار کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس والے انہیں گرفتار کرکے لے جارہے ہیں اس دوران مولانا نسیم شاہ نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھ زبردستی کی اور گاڑی میں بٹھا کر لے گئے، اس موقع پر رینجرز اہلکار بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں خفیہ کیمروں سمیت دیگر جاسوسی والے آلات پر پابندی کا فیصلہ
ادھر پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی نے کہا ہے حکومت ختم ہوتے ہی تحریک انصاف کے رہنمائوں کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیزی بتاتی ہے کہ انتقامی فہرستیں بہت پہلے تیار کی جا چکی تھیں۔
ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا واضح ہے کہ یہ گورنر راج دہشتگردی کچلنے کے لیے نہیں، تحریک انصاف سے عوامی مینڈیٹ چھیننے کے لیے تھا۔