71 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید
وزارت خارجہ نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہری منشیات، کرنسی اور انسانی اسمگلنگ، جعل سازی سمیت دیگر جرائم کے مقدمات میں مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 745 پاکستانی قید ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں 5 ہزار 297 پاکستانی موجود ہیں۔ قطر میں 599، عمان میں 578، بحرین میں 218 اور ترکیہ میں 190 پاکستانی قید ہیں۔
دیگر ممالک میں بھارت کی جیلوں میں 738، چین میں 625، یونان میں 516، ملائیشیا میں 444، اٹلی میں 353، ایران میں 169 اور امریکا میں 141 پاکستانی قید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں
اسی طرح عراق اور افغانستان میں 81، قازقستان میں 91، تھائی لینڈ میں 35، برطانیہ میں 23 اور آسٹریلیا میں 27 پاکستانی شہری جیلوں میں موجود ہیں۔
وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک قید پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 647 ہے، تاہم فراہم کردہ تفصیلات میں مختلف ممالک کے اعداد و شمار شامل ہیں۔
بیرون ملک قید پاکستانیوں کے مقدمات، سزاؤں اور قانونی معاونت کی صورت حال ملک اور کیس کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہے۔