جمشید دستی کی عبوری ضمانت منظور، گرفتار نہ کرنے کا حکم
جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے جمشید دستی کی درخواست پر سماعت کی/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 15 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمشید دستی کی جعلی ڈگری کے فوجداری مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تمام انسپکٹر جنرلز (آئی جیز) کو انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے جمشید دستی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے جعلی ڈگری کیس کی مزید سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔