فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 8 2026 |
راولپنڈی (ویب ڈیسک) بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بحرین کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی قرار دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاعی اور سکیورٹی شعبوں سمیت دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے طیاروں کے حوثیوں کے خلاف استعمال کی خبر جھوٹی قرار

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرینی وزیر خارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

بحرینی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.00 ▲ 0.05
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.12 ▼ 1.74
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.93 ▼ 1.72
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.41 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,499 ▼ 859
Gold 22K Per Tola 393,708 ▼ 788
Gold 21K Per Tola 375,812 ▼ 752
Gold 18K Per Tola 322,124 ▼ 644
Silver Per Tola 6,328 ▲ 17
Platinum Per oz (USD) 1,720 ▲ 11.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 396.65 ▲ 3.01
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں