انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان کو پیش کرنے کا حکم

سابق وززیراعظم عمران خان
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت کی/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 5 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جج طاہر عباس سپرا نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جسمانی طور پر یا بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کا لانگ مارچ شروع، گورنر راج اور ایمرجنسی مسترد

علاوہ ازیں عدالت نے سابق وفاقی وزرا فرح حبیب، حماد اظہر، مراد سعید اور شبلی فراز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور پی ٹی آئی ایم پی اے حسن خان نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں