سہیل آفریدی کا لانگ مارچ شروع، گورنر راج اور ایمرجنسی مسترد

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 4 2026 |
لکی مروت(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے لکی مروت کے علاقے گنڈی چوک سے لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گورنر راج یا ایمرجنسی کو تسلیم نہیں کرتے۔

لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی قوت اور سیاسی جماعت ہے، جبکہ مذاکراتی کمیٹی اسلام آباد سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے گئی تھی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں عمران خان کی حکومت ہے اور ان کے وژن اور پالیسی کے مطابق ہی معاملات چلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی کسی پالیسی کو قبول نہیں کریں گے جس سے پشتونوں کو نقصان پہنچے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی صورت گورنر راج یا ایمرجنسی قبول نہیں کی جائے گی۔ ان کے مطابق صوبے میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا، وزیر داخلہ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ کئی برسوں سے خیبرپختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا گیا اور صوبے پر زبردستی آپریشنز مسلط کیے گئے، جس کے نتیجے میں دہشت گردی دوبارہ بڑھی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کو امن کے قیام کے لیے ایک پالیسی دے رہی ہے اور اگر اس پر عمل درآمد کیا جائے تو 100 دنوں میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت کی نیت امن کے بجائے پی ٹی آئی کو ختم کرنا ہے، تاہم ان کے بقول یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں امن تھا کیونکہ اس وقت پالیسی درست تھی، جبکہ رجیم چینج کے بعد دوبارہ دہشت گردی صوبے پر مسلط کی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لانگ مارچ کے آئندہ مراحل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اس تحریک میں شرکت کے لیے نکلنا ہوگا۔

ان کے مطابق قافلے کا اگلا اسٹاپ کرک ہوگا، جبکہ اس کے بعد کوہاٹ کا رخ کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوابی پہنچنے تک لاکھوں افراد لانگ مارچ میں شامل ہوں گے اور یہ تحریک ملک کے دیگر علاقوں تک بھی پھیل چکی ہوگی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے فیصلوں میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے اور حقیقی آزادی کی تحریک کو آگے بڑھایا جائے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں