9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے پربلاامتیاز کارروائی ہوگی، کورکمانڈرزکانفرنس

کور کمانڈرز کانفرنس/فائل فوٹو
کور کمانڈرز کانفرنس/فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published October, 2 2026 |
راولپنڈی(ویب ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 277ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی، جس میں ملکی سکیورٹی، داخلی استحکام اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے آغاز میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ملک کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، جبکہ شرکا نے ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کانفرنس میں کہا گیا کہ پاکستان کیلئے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے، کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کو فیصلہ کن طاقت اور قانون کے ذریعے بلاامتیاز اور بلاجھجھک نمٹا جائے گا۔

فورم نے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں کو پاکستان کا دفاعی حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے سنگین نتائج کی ذمہ داری طالبان کی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔

کور کمانڈرز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے زمینی کارروائیوں کے ساتھ مؤثر انتظامی اور گورننس اقدامات بھی ضروری ہیں۔

کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ گورننس کو بنیادی سطح پر عوام کے قریب لایا جائے اور دہشت گردی کی وجوہات اور متعلقہ معاملات پر عوام کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری اور بیانیے پر کام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان مذاکرت کا پہلا دور ختم

فورم نے مخصوص عناصر کے زیر سایہ چلنے والے کرائم ٹیرر گٹھ جوڑ توڑنے اور پولیس کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

کانفرنس کے شرکا نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اسے دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات اور مشترکہ دفاعی تعاون کے فروغ میں اہم قرار دیا۔

کور کمانڈرز نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور حرمین شریفین کے تحفظ و تقدس کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

شرکا نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اختتامی خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی اور فارمیشنز پر زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول، تربیت اور تمام جنگی شعبوں کے انضمام کے ذریعے دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.80 ▼ 2.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.82 ▼ 1.84
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 434,798 ▲ 6,541
Gold 22K Per Tola 398,565 ▲ 5,996
Gold 21K Per Tola 380,448 ▲ 5,724
Gold 18K Per Tola 326,098 ▲ 4,906
Silver Per Tola 6,384 ▲ 85
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 0.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.40 ▼ 0.14
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں