بھارتی فوج نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن سٹیج کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایک اور فالز فلیگ آپریشن سٹیج کیا گیا ہے۔
29 ستمبر کی رات مقبوضہ کمشمیر میں بھارتی کور نے ٹویٹ کی، بھارتی کور نے جوائنٹ سرچ آپریشن سے متعلق ٹویٹ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہا بھارتی کور نے دعویٰ کیا کہ ایک دہشت گرد کو مارا گیا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے اندر آپریشن سے متعلق بتایا گیا، ساڑھے 7 گھنٹے بعد بھارتی ملٹری نے ایک اور اپڈیٹ دیا، 30 ستمبر کو دعویٰ کیا گیا لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی لاش ملی، دعویٰ کیا دہشت گرد کی شناخت محمد آصف الیاس ہاشم موسیٰ کے نام سے ہوئی۔ بھارتی ملٹری نے دعویٰ کیا دہشت گرد کا تعلق پاکستان سے ہے۔بھارتی کور دے دعویٰ کیا کہ آصف کے 3 ساتھی بھی مارے گئے
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاک فوج کے سپاہی، جن سے متعلق بھارت پروپیگنڈا کرتا رہا، یہاں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سپرمین محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت
محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ مجھے بھارت نے شہید کر دیا ہے، بھارتی میڈیا نے مجھ پر جھوٹا اور گھناؤنا الزام لگایا، شہادت کی من گھڑت خبر کے بعد مجھے فون کالز موصول ہونا شروع ہوگئیں۔
محمد آصف نے کہا کہ میں ضلع اٹک کے شہر پنڈی گھیپ کا رہائشی ہوں، 2023 میں ایس ایس جی سے ریٹائرڈ ہوا ہوں، وطن کی خاطر بہادری سے لڑا ہوں اور آئندہ بھی وطن کی خدمت کے لیے حاضر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے بےبنیاد اور من گھڑت الزامات کی شدید مذمت کرتا ہوں، حیرانی ہوئی کہ میں اپنے گھر میں ہوں، کس نے شہید کر دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے دہشت گرد تنظیموں کو سپانسر کرتا ہے، بھارت کی مکتی باہنی، ٹی ٹی پی کو فنڈنگ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، بھارت کی مکتی باہنی، ٹی ٹی پی کو فنڈنگ سب کے سامنے ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نریندر مودی سمیت تمام انتہا پسند ہندو حکام ریاستی سطح پر کی جانے والی دہشت گردی کو فخریہ بیان کرتے ہیں، بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلانے کا مرکز بن چکا ہے، بھارت دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد ریاست ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کشمیری عوام خود دنیا کے سامنے لارہے ہیں، بھارت دہائیوں سے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے فالس فلیگ آپریشنز کررہا ہے، مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج کا ہندوستان اب انکاؤنٹراستان بن چکا ہے، ہمارا سوال ہے کہ ریٹائرڈ حوالدار محمد آصف سے متعلق بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیوں کیا؟
انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ آپریشن شیرانوالی میں بڑی کامیابی ملی ہے، افغان طالبان رجیم کی دہشت گردی بھی بھارت کا پاکستان مخالف ایک اور چہرہ ہے، ہمارا ہمسایہ ایک گھٹیا اور کم ظرف ملک ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے، جہاں تقریباً 10 لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ کشمیریوں کو ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جانے کے لیے بھی اجازت لینا پڑتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیتی ہے اور کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کردی گئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت خود ظلم کر رہا ہے اور اس کا الزام دوسروں پر لگانا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنے ظلم کا الزام پنڈی گھیب کے محمد آصف پر نہیں لگا سکتا، بھارت کو کوئی مشورہ دے کہ وہ پاکستان کی ریاستی عمل داری سے باہر نکلے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی جب کہ دنیا بھارت کے دوہرے چہرے کو اچھی طرح پہچان چکی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے تو کراچی پر قبضہ کرنے کے دعوے بھی کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کا ایجنڈا ہندوتوا اور اپنے ماسٹرز کو خوش کرنا ہے، پاکستان کو ایک گھٹیا دشمن کا سامنا ہے، جو افسوس ناک ہے۔ پاکستان کا ایسا پڑوسی ہے جو دہشت گردی کو مسئلے کا حل سمجھتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایسا پڑوسی ہے جو آصف کو مردہ قرار دیتا ہے، ایسے پڑوسی کا ہونا ہمارے لیے بڑے افسوس کی بات ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کارروائی کی تو اسے یوں ہی نہیں چھوڑیں گے، بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم اس کے ساتھ کیا کرسکتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان کا مکہ الائنس سے کمٹمنٹ ہے، اس حوالے سے کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے، سعودی عرب اور حرمین شریفین کی حفاظت میں پاکستان کا کردار واضح ہے، بھارت کی گھناؤنی شکل سب کے سامنے آچکی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے دہشت گردی کو منتخب کیا ہے، پاکستان پر حملوں میں افغان بھی ملوث ہیں، طالبان نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ہمیں افغان عوام سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہ افغان طالبان رجیم ہے جو غیرمنتخب اور زبردستی قابض ہے۔ افغانستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو جمع کرلیا گیا ہے۔