دہشتگردوں کی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

Dera Ismail Khan attack
فائل فوٹو
Updated | Published September, 26 2026 |
ڈی جی خان: (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں پولیس اور کسٹمز کی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق درازندہ میں بارود سے بھری گاڑی کو انسداد اسمگلنگ چیک پوسٹ سے ٹکرایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔

جب ریسکیو اہلکار زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جارہے تھے تو مبینہ طور پر خوارجی دہشتگردوں نے ایمبولینس کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

قبل ازیں درازندہ میں چیک پوسٹ پر ہونے والے مبینہ خودکش حملے میں 2 سالہ بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جبکہ تقریباً 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے حملے میں ملوث عناصر کی تلاش اور علاقے کو محفوظ بنانے کیلئے کارروائی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین کیلئے اہم خبر

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں کی شہادت کے بعد امدادی کارروائیوں میں مصروف اداروں کے اہلکاروں کی حفاظت کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.86 ▼ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.58 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.92 ▲ 0.75
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,982 ▼ 7,666
Gold 22K Per Tola 408,817 ▼ 7,028
Gold 21K Per Tola 390,234 ▼ 6,708
Gold 18K Per Tola 334,487 ▼ 5,750
Silver Per Tola 6,678 ▼ 330
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▼ 88.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.28 ▼ 0.84
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں