سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، مزید 11 دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 25 2026 |
راولپنڈی(ویب ڈیسک)سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں 21 ستمبر سے اب تک کی گئیں مختلف کارروائیوں میں 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج اور دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن شبان کے دوران مزید پانچ بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک، مجموعی تعداد 22 ہوگئی، آپریشن شبان میں خوارج کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن شبان کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن مکمل خطرہ ختم ہونے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ مؤخر کرنے پر پی ٹی آئی کو عطا تارڑ کا کھلا چیلنج

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئیں کارروائیوں کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی جہاں 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران 11 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں 21 ستمبر سے کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ 33 خوارج اور دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں