پی ٹی آئی لانگ مارچ، پنجاب کانسٹیبلری اہلکاروں کیلئے یومیہ ایک ہزار روپے الاؤنس منظور

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 24 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر امن و امان کی خصوصی ڈیوٹی پر تعینات پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کیلئے یومیہ ایک ہزار روپے خصوصی ڈیوٹی الاؤنس منظور کرلیا گیا۔

آئی جی آفس کی جانب سے خصوصی الاؤنس کی ادائیگی سے متعلق مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی خصوصی ڈیوٹی پر تعینات پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار اس الاؤنس کے حقدار ہوں گے۔

مراسلے کے مطابق خصوصی ڈیوٹی الاؤنس کی ادائیگی اہلکار کی حقیقی تعیناتی اور روزانہ حاضری سے مشروط ہوگی، جبکہ صرف وہی اہلکار الاؤنس حاصل کر سکیں گے جو خصوصی ڈیوٹی پر باقاعدہ تعینات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا گرین ٹریکٹر اسکیم میں لاکھوں روپے کی سبسڈی کا اعلان

آئی جی آفس کی جانب سے پنجاب کے تمام ریجنل پولیس افسران (آر پی اوز)، سٹی پولیس افسران (سی پی اوز)، ڈسٹرکٹ پولیس افسران (ڈی پی اوز) اور کانسٹیبلری کمانڈنٹس کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق خصوصی ڈیوٹی کے دوران تعینات اہلکاروں کو مقررہ شرائط کے تحت یومیہ ایک ہزار روپے الاؤنس کی ادائیگی کی جائے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.08 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.40 ▼ 1.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.86 ▼ 2.94
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▼ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 —
Gold 22K Per Tola 416,307 —
Gold 21K Per Tola 397,384 —
Gold 18K Per Tola 340,615 —
Silver Per Tola 6,933 —
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 0.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 —
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں