اسلام آباد اور پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی منظوری
فائل فوٹو
Updated 20 گھنٹے قبل | Published September, 24 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف کمشنر اسلام آباد اور حکومت پنجاب کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے اسلام آباد اور پنجاب میں رینجرزکو قانونی اختیارات کے تحت مکمل معاونت فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔
وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق رینجرز کی بھرپور تعیناتی پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کی دفعات7 (b) اور10 جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات 4 اور 5 کے تحت کی گئی۔
نوٹیفکیشن میں واضح حکم دیا گیا ہے کہ انتشاری اور مصلح جتھوں کے حملوں پر رینجرز اور پولیس اپنے دفاع کے لیے ہر مناسب اور ضروری جوابی ایکشن لے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
وزارتِ داخلہ نے رینجرز اور پولیس کو کسی بھی پرتشدد سرگرمی یا خطرے سے نمٹنےکیلئے مکمل اقدامات کی ہدایات کی۔
وزارتِ داخلہ نے کہا کہ تعینات رینجرز اہلکارامن و امان برقراررکھنے اورسیکیورٹی معاونت کے لیےتمام ضروری ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔