پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
راولپنڈی ڈویژن میں 43 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 24 2026 |
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔

اس سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن میں 43 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی معاونت کے لیے رینجرز بھی طلب کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مظاہرین کو جڑواں شہروں میں داخلے سے روکنے کے لیے اٹک، راولپنڈی، مری، جہلم اور چکوال میں فورس تعینات کی گئی ہے۔

اُدھر اٹک میں 30 ہزار سے زائد جبکہ راولپنڈی ضلع میں 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار لانگ مارچ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

راولپنڈی میں 26 انٹری پوائنٹس اور 73 بلاکنگ پوائنٹس پر پولیس تعینات ہوگی۔ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے 500 ریپٹر گنز اور 57 ہزار ربڑ کی گولیوں کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے 710 آنسو گیس گنز اور ہزاروں اضافی آنسو گیس شیلز بھی طلب کیے گئے ہیں۔ لانگ مارچ کی نگرانی کے لیے 12 کواڈ کاپٹرز اور ان کے آپریٹرز بھی طلب کرلیے گئے ہیں۔

ممکنہ فسادات سے نمٹنے کے لیے 4 ہزار 50 اینٹی رائٹ کٹس اور 4 ہزار لانگ ٹرانسپیرنٹ شیلڈز کی ڈیمانڈ کی گئی ہے، جبکہ پولیس کے لیے 1500 بلٹ پروف ہیلمٹ اور 1500 بلٹ پروف جیکٹس بھی طلب کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ اور نورین کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد

دریں اثنا راولپنڈی اور اسلام آباد کو مارچ کے قریب پہنچنے تک معمول کے مطابق کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام ویٹ اینڈ سی پالیسی کے تحت صورتحال کا جائزہ لے کر ردعمل کا فیصلہ کریں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب کی حدود میں مارچ کے داخلے اور پیش قدمی کے بعد صورتحال کے مطابق کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔ راولپنڈی ریجن اور میانوالی میں پولیس کی معاونت کے لیے رینجرز طلب کی گئی ہے۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے رینجرز کی تعیناتی کی سفارشات وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہیں۔ راولپنڈی کے لیے رینجرز کی 3 کمپنیاں اور اٹک کے لیے 5 ونگز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ٹیکسلا میں رینجرز کی 2 کمپنیاں جبکہ جہلم اور میانوالی کے لیے ایک ایک کمپنی طلب کی گئی ہے۔ رینجرز کی تعیناتی 22 ستمبر سے 5 اکتوبر تک آرٹیکل 245 کے تحت مانگی گئی ہے۔

واضح رہے کہ موٹروے ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ/ترنول انٹرچینج، سنگجانی/AWT انٹرچینج، براہمہ باہتر انٹرچینج، برہان انٹرچینج، ہزارہ موٹروے انٹرچینج، غازی انٹرچینج اور چھچھ انٹرچینج تاحکم ثانی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ موٹروے ایم 14 ہکلہ سے کنڈل تک بھی دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ہکلہ، فتح جنگ، پنڈی گھیپ، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل اور کنڈل انٹرچینجز تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

جی ٹی روڈ این 5 بھی اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ موٹروے پولیس ایم ون پر صوابی انٹرچینج سے ٹریفک کو لوکل روڈ پر ڈائیورٹ کروا رہی ہے۔ جی ٹی روڈ پر مارگلہ کے مقام پر دونوں اطراف سڑک کی ایک ایک لین ٹریفک کے لیے کھلی رکھی گئی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں