پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر بڑی مشکل میں آ گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 23 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق نفرت اور اشتعال انگیز تقریر سوشل میڈیا کے مختلف اکاؤنٹ پر چلائی گئی ہے، جنید اکبر نے سرکاری املاک کو نقصن پہنچانے کی دھمکی بھی دی ہے ۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جنید اکبر نے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے دوران حکومت کی طرف سے گولیاں چلانے کی صورت میں اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ، 27 ستمبر کوموبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ جنید اکبر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم صرف ایک راستے سے اسلام آباد نہیں جائیں گے بلکہ موٹروے سے بھی جائیں گے اور مارگلہ پہاڑوں سے بھی اتریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ پچھلی بار ہم ریاست کو ماں سمجھ رہے تھے لیکن معلوم نہیں تھا یہ گولیاں چلا سکتے ہیں، پچھلی بار اس پوزیشن میں نہیں تھے کہ احتجاج کر سکیں، لاشیں اٹھائیں اور واپس آگئے، اس بار ہمیں معلوم ہے کہ ریاست گولیاں چلائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار ایسا نہیں ہوگا کہ لاشیں اٹھا کر خاموش ہو جائیں، اگر ایسا ہوا تو لاشیں اٹھائیں گے اور نئے لوگ آئیں گے، میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ اسلام آباد کو ہم سومنات بنائیں گے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.21 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.28 ▼ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.80 ▼ 0.72
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 ▼ 825
Gold 22K Per Tola 416,307 ▼ 756
Gold 21K Per Tola 397,384 ▼ 722
Gold 18K Per Tola 340,615 ▼ 619
Silver Per Tola 6,933 ▲ 49
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 13.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 ▲ 2.91
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں