پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونیوالے 8 ڈرونز مار گرائے گئے

پاکستان فورسز
پاک فضائیہ کے شاہینوں نے افغان طالبان رجیم کی عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کو پیشہ ورانہ طریقے سے ناکام بنا دیا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 23 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ائیر ڈیفنس سسٹم نے نے آج صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر مار گرائے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ائیر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز گرا دئیے، افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کے شاہینوں نے افغان طالبان رجیم کی عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کو پیشہ ورانہ طریقے سے ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ڈرونز طورخم بارڈ سے ملحقہ علاقوں اور 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل بارڈ کے پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے، یہ دراندازی افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی براہ راست معاونت اور سرپرستی کا مزید ایک اور ثبوت ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تمام ڈرونز پاک فضائیہ کے فعال دفاعی نظام نے برقت ڈیٹیکٹ کیے، پاک افغان بارڈر پر پاک فضائیہ کے زیرِ نگرانی تشخیصی اور دفاعی نظام ہمہ وقت تیار اور فعال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، روس اور عمان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرائے جانے والے ڈرونز اس بات کی مزید تصدیق کرتے ہیں کہ افواج پاکستان افغان طالبان رجیم کی ہر زمینی، ہوائی اور دہشت گردانہ دراندازی کو ناکام بنانے کا مکمل عزم اور صلاحیت رکھتی ہیں، تباہ شدہ ڈرونز کا ملبہ تحویل میں لیا جا رہا ہے۔

پاکستان کی افغان طالبان رجیم کے زیر انتظام چلنے والے دشت گردانہ ٹھکانوں کی کامیاب تباہی کے بعد کل رات سے پاک افغان بارڈر کے کرم سیکٹر میں اشتعال انگیز فائرنگ اور آج کا ڈرون حملہ افغان طالبان کی شدید بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ کل رات افواج پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں تباہ بھی کیا تھا جب کہ افواج پاکستان ہمہ وقت پاکستان اور عوام کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.21 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.28 ▼ 0.45
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.80 ▼ 0.72
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.82 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,153 ▼ 825
Gold 22K Per Tola 416,307 ▼ 756
Gold 21K Per Tola 397,384 ▼ 722
Gold 18K Per Tola 340,615 ▼ 619
Silver Per Tola 6,933 ▲ 49
Platinum Per oz (USD) 1,817 ▲ 13.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.05 ▲ 2.91
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں