پاکستان، روس اور عمان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

پاک روس مشترکہ مشق دروزبہ 9 اور پاک عمان مشترکہ مشق وشاق الجبل 2 آج شروع /فائل فوٹو
پاک روس مشترکہ مشق دروزبہ 9 اور پاک عمان مشترکہ مشق وشاق الجبل 2 آج شروع /فائل فوٹو
Updated | Published September, 22 2026 |
راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 9 ویں ایڈیشن اور پاک عمان مشترکہ مشق وشاق الجبل کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس مشترکہ مشق دروزبہ 9 اور پاک عمان مشترکہ مشق وشاق الجبل 2 آج شروع ہوگئیں، پاک روس مشق دروزبہ 9 کا آغاز چراٹ میں، پاک عمان مشق وشاق الجبل 2 کا آغاز نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں مشترکہ فوجی مشقوں میں پاکستانی فوج، روسی فوج اور شاہی عمانی فوج کے دستے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان:ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر محیط مشترکہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی کی مشقوں اور طریقہ کار پر تربیت دی جائے گی، مشترکہ مشقوں کے ذریعے آپریشنل تجربات اور بہترین عملی طریقہ کار کا تبادلہ کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشترکہ تربیت کے ذریعے شریک افواج کی جنگی صلاحیتوں اور حربی مہارتوں کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس اور پاک عمان مشترکہ مشقوں سے باہمی دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشترکہ مشقوں کا مقصد شریک افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مؤثر رابطے کی صلاحیت کو مزید فروغ دینا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.06 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,978 ▼ 157
Gold 22K Per Tola 417,064 ▼ 144
Gold 21K Per Tola 398,106 ▼ 137
Gold 18K Per Tola 341,234 ▼ 117
Silver Per Tola 6,884 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,803 ▼ 2.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں