پشاور اسلام آباد موٹروے ایم ون کل بدھ سے تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 22 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک کل بدھ کی شام سے ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ، ترنول اور سنگجانی انٹرچینج بھی بند رہیں گے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ براہمہ باہتر، برہان، ہزارہ موٹروے، غازی اور چھچھ انٹرچینج بھی بند کر دیئے جائیں گے۔ موٹروے ایم 14 ہکلہ سے کنڈل تک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند رہے گی جبکہ ہکلہ، فتح جنگ، پنڈی گھیپ، کھڑپہ، تراپ اور داؤد خیل انٹرچینج بھی بند رہیں گے۔

موٹروے پولیس کے مطابق کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل اور کنڈل انٹرچینج بھی بند رہیں گے۔ کل شام سے جی ٹی روڈ این 5 کو اٹک خورد کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔ تاہم اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع سے شہری ایم ون موٹروے پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پرامن لانگ مارچ ضرور ہو گا، بیرسٹر گوہر نے واضح کردیا

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی، رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کی تینوں بہنوں کو بھی ایم پی او تھری کے تحت 30 روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں کے اطراف کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.06 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,978 ▼ 157
Gold 22K Per Tola 417,064 ▼ 144
Gold 21K Per Tola 398,106 ▼ 137
Gold 18K Per Tola 341,234 ▼ 117
Silver Per Tola 6,884 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,803 ▼ 2.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں