وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated 17 گھنٹے قبل | Published September, 20 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور مارچ کی کال پر وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پمز اور پولی کلینک میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ میڈیکل و نان میڈیکل شعبوں کے سربراہان کی چھٹیوں پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور معاون عملے کو دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم پورا پاکستان بند کرنے کا پلان کر رہے ہیں: شفیع جان

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے لاگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جس کیلئے مختلف شہروں سے کارکنان ٹرین کے ذریعے اسلام آباد پہنچے گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔
 

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.82 ▼ 0.45
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.96 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.62 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.67 ▼ 0.73
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.33 ▼ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,532 ▲ 7,195
Gold 22K Per Tola 414,821 ▲ 6,596
Gold 21K Per Tola 395,965 ▲ 6,296
Gold 18K Per Tola 339,399 ▲ 5,397
Silver Per Tola 6,812 ▲ 229
Platinum Per oz (USD) 1,780 ▲ 11.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14 ▼ 1.65
Diesel HSD Per Litre 304.78 ▲ 25.23
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 ▲ 22.97
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں