شکایات کے ازالہ تک حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے: پیپلزپارٹی
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، انہوں نے کہا ایک جماعت کو تحفظات ہوں، جب تک وہ دور نہ ہوں مسئلہ تو رہتا ہے، ہم نے حکومت کو کچھ شکایات پہنچائی ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم سپورٹ کریں تو شکایت کا ازالہ بھی ہونا چاہیے ، ہماری شکایات کشمیر الیکشن، ججز تعیناتی اور دیگر ایشوز سے متعلق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جو کام نہیں کر رہا، اسکو نکال دیں، مصطفیٰ کمال کا پمز کا دورہ
نوید قمر نے بتایا کہ حکومت نے کہا تھا کہ ہم آپ کی شکایات دیکھیں گے لیکن اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، انہوں نے بتایا کہ پارٹی کا فیصلہ ہے جب تک پیش رفت نہیں ہوتی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ مزید کہا کہ اسلام آباد بلدیاتی بل کی حمایت نہیں کرنی چاہیے، ہم نے بل پر اختلافی نوٹ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے مسائل کو حل کریں اور اقدامات کریں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ملک میں موجود نہیں، ہم کو نہیں معلوم وہ کہاں متحرک ہیں۔