سپریم کورٹ:عظمیٰ خان کی دوسری توہینِ عدالت درخواست دائر
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس پر متعلقہ حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 18 اگست کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بچوں سے فون پر بات کرنے کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں: دوہری شہریت والے سرکاری افسران کے خلاف قوانین سخت
ڈاکٹر عظمیٰ خان کی جانب سے دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ خان، علیمہ خان اور قاسم زمان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکا جا رہا ہے۔
توہینِ عدالت کی درخواست کے ساتھ اضافی دستاویزات بھی سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہیں، جبکہ اضافی دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے دو متفرق درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔
درخواست میں بانی پی ٹی آئی اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کی جانب سے دائر درخواستوں کے لیے مزید اضافی دستاویزات جمع کرانے سے متعلق بھی استدعا کی گئی ہے۔