بابا بلھے شاہؒ کے عرس پر مقامی تعطیل کا اعلان

Baba Bulleh Shah Urs 2026
فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published August, 28 2026 |
قصور: (ویب ڈیسک) عظیم صوفی شاعر و بزرگ حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 269ویں عرس کی تین روزہ تقریبات قصور میں عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں، عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے 29 اگست بروز ہفتہ مقامی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

بابا بلھے شاہؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آج دوسرا روز ہے، جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں زائرین قصور پہنچ رہے ہیں۔ زائرین حضرت بابا بلھے شاہؒ کے مزار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کررہے ہیں۔

عرس کے دوسرے روز بھی مختلف روح پرور محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں صوفیانہ کلام اور ذکر و اذکار کی محافل میں عقیدت مند بھرپور شرکت کررہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عرس کے موقع پر 29 اگست بروز ہفتہ قصور میں مقامی تعطیل ہوگی، تعطیل کا اطلاق ڈپٹی کمشنر کے ماتحت کام کرنے والے ضلعی دفاتر اور متعلقہ ضلعی سرکاری اداروں پر ہوگا۔

انتظامیہ کی جانب سے عرس کے دوران زائرین کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ دربار اور اس کے اطراف میں پولیس اہلکار تعینات ہیں، جبکہ اہم مقامات پر نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

زائرین کی سہولت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وسیع لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ عرس میں شرکت کیلئے آنے والے عقیدت مندوں کو کھانے پینے کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:10 روپے کا نوٹ کیوں بند ہو رہا ہے؟ وجہ سامنے آگئی

بلھے شاہؒ کے 269ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کل اختتام پذیر ہوں گی،عرس کے آخری روز بھی بڑی تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے، جس کے پیش نظر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو برقرار رکھا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.11 ▼ 0.44
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.94 ▼ 0.53
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.78 ▼ 0.55
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▼ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.45 ▼ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.24 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 480,418 ▼ 6,778
Gold 22K Per Tola 440,383 ▼ 6,213
Gold 21K Per Tola 420,366 ▼ 5,930
Gold 18K Per Tola 360,314 ▼ 5,083
Silver Per Tola 7,152 ▼ 76
Platinum Per oz (USD) 1,846 ▼ 44.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 342.60 ▼ 0.50
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں