پی ٹی اے کا پری پیڈ سمز صارفین کو بڑی سہولت دینے کا اعلان
فائل فوٹو
Updated | Published August, 27 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسکت)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ سمز استعمال کرنے والے صارفین کو بڑی سہولت دیتے ہوئے موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کر دی جس کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا
پی ٹی اے کے مطابق تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج اور بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق بیلنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد ری چارج پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوگا، سم قابلِ استعمال رہنے کی صورت میں ری چارج پر ختم شدہ بیلنس صارف کو واپس مل جائے گا۔
پی ٹی اے نے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ کاروباری ماحول کے فروغ کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پری پیڈ صارفین کو موبائل کمپنیز کی جانب سے صرف 30 دن کی مہلت دی جاتی تھی۔ یعنی ایک کارڈ یا پیکیج جو 20 تاریخ کو کروایا جائے وہ اگلے ماہ کی 19 تاریخ کو ختم ہوجاتا تھا تاہم اب اس کے لیے 180 دن کی معیاد ہوگی یعنی اس دورانیے میں اگر صارف نے سم چارج کی تو پرانا بیلنس سمیت چیزیں بحال ہوجائیں گی۔