بینظیرانکم اسپورٹ پروگرام کے حوالے سے بڑا فیصلہ

بی آئی ایس پی/فائل فوٹو
بی آئی ایس پی/فائل فوٹو
Updated | Published August, 27 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت ورلڈ بینک سی آرآئی ایس پی ریویو مشن کا اجلاس ہوا جس میں اہم نکات اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں بی آئی ایس پی کے آپریشنل نظام کو مزید مؤثر بنانے اور نگرانی کا مربوط نظام قائم کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔

سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا ہے نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری بی آئی ایس پی کے لیے انتہائی اہم ڈیٹا بیس ہے، مستحق افراد کی مؤثر نشاندہی کے لیےاین ایس ای آر ڈیٹا کو درست، محفوظ، تازہ ترین اور معیاری رکھنا ضروری ہے۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ مستحق خاندانوں تک سماجی تحفظ کے اقدامات کی مؤثر فراہمی کے لیے معیاری ڈیٹا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا بی آئی ایس پی خواتین بینیفشریز اور ان کے خاندانوں کے لیے ہنرمندی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے، خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانا سماجی تحفظ کے نظام کا اہم حصہ ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.47 ▼ 0.63
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.33 ▼ 1.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.56 ▼ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 487,196 ▲ 4,314
Gold 22K Per Tola 446,596 ▲ 3,955
Gold 21K Per Tola 426,296 ▲ 3,775
Gold 18K Per Tola 365,397 ▲ 3,236
Silver Per Tola 7,228 ▼ 16
Platinum Per oz (USD) 1,890 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.10 ▲ 1.12
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں