کراچی انٹر بورڈ کے سائنس جنرل گروپ کے نتائج جاری

Karachi Inter Board Results 2026
فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published August, 27 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن جنت بنت علی دوست نے حاصل کی، رول نمبر 625716 کی حامل طالبہ نے مجموعی طور پر 1100 میں سے 1005 نمبرز حاصل کرکے اے ون گریڈ حاصل کیا۔

دوسری پوزیشن آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالبعلم حمزہ شکیل ولد شکیل احمد نے حاصل کی، رول نمبر 605596 کے حامل طالبعلم نے 1003 نمبرز حاصل کرکے اے ون گریڈ حاصل کیا۔

بحریہ کالج ایم ٹی خان روڈ کی طالبہ لائبہ ذوالفقار بنت ذوالفقار علی نے 989 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، رول نمبر 619907 رکھنے والی طالبہ نے بھی اے ون گریڈ حاصل کیا۔

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے امتحانات میں نمایاں کارکردگی پر آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ادارے نے پری انجینئرنگ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کرنے کے بعد سائنس جنرل گروپ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی طلبہ، اساتذہ اور پرنسپل کی محنت، لگن اور بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہے، انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی نمایاں کامیابیاں سندھ میں تعلیمی معیار میں بہتری کی عکاسی کرتی ہیں۔

رزلٹ دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں:

رزلٹ چیک کریں

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات کیلئے مجموعی طور پر 18 ہزار 913 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے 18 ہزار 591 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

ان میں سے 10 ہزار 511 امیدوار کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 56.54 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور بورڈ کے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان

نتائج کے مطابق 748 امیدواروں نے اے ون، 2193 نے اے، 3184 نے بی، 3076 نے سی، 1280 نے ڈی جبکہ 20 امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.47 ▼ 0.63
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.33 ▼ 1.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.56 ▼ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 487,196 ▲ 4,314
Gold 22K Per Tola 446,596 ▲ 3,955
Gold 21K Per Tola 426,296 ▲ 3,775
Gold 18K Per Tola 365,397 ▲ 3,236
Silver Per Tola 7,228 ▼ 16
Platinum Per oz (USD) 1,890 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.10 ▲ 1.12
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں