سانحہ پمز،سی ڈی اے کی رپورٹ نے اسپتال کے فائر سیفٹی انتظامات پرسنگین سوالات اٹھا دیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published August, 26 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سی ڈی اے ڈائریکٹوریٹ آف ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی راستے باہر سے بند اور بعض مقامات پر رکاوٹوں کا شکار تھے۔ فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات معیار کے مطابق نہیں تھے

پمز اسپتال کے چلڈرن نرسری وارڈ میں آتشزدگی کو 15 گھنٹے سے زائد گزر گئے لیکن سانحے کے اصل ذمہ داروں کا تعین اب تک نہیں ہوسکا۔ معاملہ کمیٹیاں بنانے اور پھر تحلیل کرنے تک محدود رہا۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور پمز کی اپنی بنائی گئی کمیٹیاں تحلیل کردی گئی ہیں۔ اب صرف وزیراعظم کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی ہی معاملے کی چھان بین کرے گی۔

پمز کے چلڈرن نرسری وارڈ میں آتشزدگی سے 14 معصوم بچوں کی جان لے گئی لیکن سی ڈی اے کی فائر انسیڈنٹ رپورٹ نے ایک اور سنگین سوال کھڑا کر دیا۔ کیا یہ صرف شارٹ سرکٹ کا حادثہ تھا یا ناقص فائر سیفٹی انتظامات نے سانحے کو مزید ہلاکت خیز بنا دیا؟

یہ بھی پڑھیں: پمز کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹرکے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

سی ڈی اے رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے والے عملے کو پہنچنے میں صرف 6 منٹ لگے مگر موقع پر پہنچ کر جو صورتحال سامنے آئی وہ اسپتال کے حفاظتی انتظامات پر کئی سوالات اٹھا رہی ہے۔

سیکیورٹی عملے کی جانب سے ابتدائی رسپانس میں بھی رکاوٹ پیدا ہوئی۔ اتنا ہی نہیں، فائر کے مقام پر ناکافی کراؤڈ مینجمنٹ بھی مشاہدے میں آئی، یعنی امدادی کارروائی کے دوران بھی ہجوم کو مؤثر انداز میں کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔

سانحے کو 14 گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا مگر ابھی تک سانحے کی اصل وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ ضلعی انتظامیہ اور پمزاسپتال کی جانب سے بنائی گئی کمیٹیاں کام شروع کرنے سے پہلے ہی تحلیل کردی گئی ہیں۔

تمام تحقیقات اب وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کرے گی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی صرف وجوہات اور خامیوں کی نشاندہی کرتی ہے یا ان خامیوں کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرکے عملی کارروائی تک پہنچتی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.62
🇪🇺 Euro EUR → PKR 324.10 ▲ 0.38
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 378.84 ▲ 0.53
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.87 ▲ 0.04
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.59 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 482,882 ▲ 3,676
Gold 22K Per Tola 442,641 ▲ 3,370
Gold 21K Per Tola 422,521 ▲ 3,217
Gold 18K Per Tola 362,161 ▲ 2,757
Silver Per Tola 7,244 ▲ 64
Platinum Per oz (USD) 1,892 ▲ 8.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 341.98
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں