ہزاروں روپے انعام کا جھانسہ، نیا آن لائن فراڈ بے نقاب

آن لائن فراڈ /فائل فوٹو
آن لائن فراڈ /فائل فوٹو
Updated | Published August, 18 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) 13 ہزار روپے نقد انعام کے فراڈ کے حوالے سے نیشنل سائبر ایمرجنسی ٹیم نے الرٹ جاری کردیا ،جس میں کہا گیا لنکس پر کلک کرنے مالی نقصان کا شدید خطرہ ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یومِ آزادی کی مناسبت سے شہریوں کو دھوکہ دینے کے لیے ایک نیا آن لائن فراڈ سامنے آیا ہے، جس میں ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے ذریعے "13,000 روپے نقد انعامی رقم” کا جھوٹا لالچ دیا جا رہا ہے۔

اس پر ‘نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم’ نے شہریوں کے لیے اہم حفاظتی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

سائبر کرائم سے متعلق ان جعلی پیغامات میں خطرناک لنکس شامل کیے گئے ہیں، لنکس پر کلک کرنے یا ڈیٹا درج کرنے سے صارفین کے حساس ذاتی و مالیاتی معلومات کی چوری اور مالی نقصان کا شدید خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شناختی کارڈ بنوانے کیلئے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ لازمی قرار

قومی سائبر ٹیم نے شہریوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی ایسے پیغامات کا جواب دیں یا انہیں آگے بھیجیں۔

ایسے کسی بھی میسج کو فوراً ڈیلیٹ کریں، بھیجنے والے نمبر کو بلاک اور رپورٹ کریں۔

نیشنل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک لنک یا یو آر ایل کو کھولنے سے پہلے اسے نیشنل سائبر ٹیم کے آفیشل پورٹل ‘فش ریڈار’ کے ذریعے لازمی چیک اور تصدیق کر لیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں