شناختی کارڈ بنوانے کیلئے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ لازمی قرار

وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال
وزارت صحت کے ملازمین کے لیے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ لازمی کر دیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 18 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ بنوانے کیلئے ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ لازمی قرار دی جائے گی، جس کے تحت ہر شہری کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ کے لیے ادارہ شماریات نے گیجٹس فراہم کر دیے ہیں جبکہ اسکریننگ کا ریکارڈ نادرا کے نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق وزارت صحت کے ملازمین کے لیے ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ لازمی کر دیا گیا ہے، جو ملازم ٹیسٹ نہیں کروائے گا اس کی تنخواہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزرا سمیت تمام سرکاری ملازمین کی اسکریننگ بھی لازمی بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں ایک کروڑ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں، پی ایم ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت مریضوں کو 68 ہزار روپے مالیت کی دوا مفت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہیپاٹائٹس سی ٹیسٹ نہ کروانے پر تنخواہ روک لینے کا اعلان

مصطفیٰ کمال کے مطابق اسلام آباد میں مفت اسکریننگ کے لیے 17 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ نجی اسپتالوں کو بھی ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیں گی تاکہ ملک بھر میں شہریوں کی اسکریننگ کی جا سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی سکریننگ کے لیے تمام وزارتوں کو مراسلے بھی ارسال کیے جا رہے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.57 ▲ 0.39
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.48 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.13 ▲ 0.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.09 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529 ▼ 93
Gold 22K Per Tola 417,568 ▼ 85
Gold 21K Per Tola 398,588 ▼ 81
Gold 18K Per Tola 341,647 ▼ 70
Silver Per Tola 6,766 ▲ 31
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▲ 4.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20 ▲ 5.77
Diesel HSD Per Litre 252.17 ▲ 3.14
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63 ▲ 6.88
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں