سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات و علاج سے متعلق بڑا فیصلہ
سپریم کورٹ کا جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 3 رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کریگا
Updated | Published August, 13 2026 |
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج و ملاقات سے متعلق مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیے
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج و ملاقات سے متعلق مقدمات 18 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے تمام متلقہ فریقین فریقین وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کارکن تیار رہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا رات 10 بجے تک الٹی میٹم
سپریم کورٹ کا جسٹس شاہد وحید، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 3 رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کریگا جبکہ کیسز سے متعلق بننے والے بینچ کی سربراہی جسٹس شاہد وحید کرینگے۔