لیاقت بلوچ کا بلوچستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر پر قومی کانفرنس کا مطالبہ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر قومی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا/فائل فوٹو
Updated | Published August, 10 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم کو بلوچستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر بلاتاخیر قومی کانفرنس بلائی چاہیے۔
اپنے بیان میں لیاقت علی بلوچ نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی بحرانوں کا خاتمہ اب قومی مطالبہ بن چکا ہے اس لیے تمام اہم سیاسی معاملات پر قومی سطح پر مشاورت ضروری ہے۔
انہوں نے پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدے پر تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے وضاحتی بیان خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کے دفتر پر مسلح افراد کی فائرنگ
لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ معاہدے سے متعلق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان کو مکمل طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ اس کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بحث ہو سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدے پر ارکان کے تحفظات دور کرنے کے لیے آن کیمرہ اجلاس بھی بلایا جا سکتا ہے۔