دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں کامیابی، مریم نواز کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعلی پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں کامیابی پر اظہار تشکر کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 7 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اعظم ورسک اور دیر میں کارروائیوں کے دوران 10 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ قدر ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے قوم اور سکیورٹی فورسز متحد ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک کے امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور بہادری قابلِ تحسین ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں امن دشمن عناصر کے خلاف ریاست کے مضبوط عزم کا اظہار ہیں۔

انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.56 ▼ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.72 ▼ 1.14
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.34 ▼ 0.70
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.91 ▼ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.57 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.13 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 424,178 ▲ 646
Gold 22K Per Tola 388,830 ▲ 592
Gold 21K Per Tola 371,156 ▲ 565
Gold 18K Per Tola 318,134 ▲ 484
Silver Per Tola 6,191 ▲ 101
Platinum Per oz (USD) 1,737 ▲ 99.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 333.01 ▲ 4.45
Diesel HSD Per Litre 250.24 ▼ 2.49
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 293.81 ▼ 3.49
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں