لاہور ہائیکورٹ کا کرایہ داری مقدمات پر بڑا فیصلہ

Lahore High Court Decision
فائل فوٹو
Updated | Published July, 31 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے کرایہ داری مقدمات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ کسی بھی کرایہ دار کو اپنا دفاع پیش کرنے کا موقع دیے بغیر بے دخلی کا حکم برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔

عدالت نے کرایہ دار کی بے دخلی کے احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری محمد وسیم طاہر کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، جو 14 صفحات پر مشتمل ہے۔ عدالتی فیصلے کو اہم قانونی نظیر قرار دیا جا رہا ہے، جس میں کرایہ داری مقدمات میں فریقین کے حقوق اور قانونی طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے۔

فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ کرایہ دار کی جانب سے دائر کی گئی لیو ٹو کنٹسٹ کی درخواست میں تاخیر نہیں ہوئی تھی۔ عدالت نے واضح کیا کہ لیو ٹو کنٹسٹ دائر کرنے کی مدت نوٹس وصول ہونے کی تاریخ سے نہیں بلکہ عدالت میں پیشی کی تاریخ سے شمار کی جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے رینٹ ٹربیونل کی جانب سے درخواستیں مسترد کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ غیر حاضری ختم کرنے کی درخواست کو دوبارہ میرٹ پر سنا جائے۔

عدالت نے کہا کہ جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ انصاف کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے اور ایسے عدالتی احکامات جن میں مناسب وجوہات موجود نہ ہوں، قانون کے مطابق برقرار نہیں رکھے جا سکتے

عدالت نے رینٹ ٹربیونل کو زیر التوا درخواستوں کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر کرنے جبکہ بے دخلی کے مقدمے کو چار ماہ میں نمٹانے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا، ہائی الرٹ جاری

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے سے کرایہ داری مقدمات میں فریقین کو منصفانہ سماعت کا حق یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور مستقبل میں ایسے مقدمات کی کارروائی کے لیے رہنمائی فراہم کرے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.76 ▼ 0.13
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.27 ▲ 1.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.17 ▲ 3.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.43 ▲ 0.60
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,903 ▼ 4,698
Gold 22K Per Tola 383,994 ▼ 4,307
Gold 21K Per Tola 366,540 ▼ 4,111
Gold 18K Per Tola 314,177 ▼ 3,524
Silver Per Tola 5,959 ▼ 97
Platinum Per oz (USD) 1,610 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 335.06 ▼ 0.75
Diesel HSD Per Litre 257.71 ▲ 1.67
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 304.67 ▲ 1.04
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں