پیٹرولیم شعبے کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کا کریک اسپریڈ 70 سے کم کرکے 35 تا 40 ڈالر فی بیرل کرنے کی تجویز ہے، پہلے مرحلے میں پیٹرول ڈی ریگولیٹ، پھر دیگر پیٹرولیم مصنوعات کو اس نظام میں شامل کیا جائے گا۔
آئی ایف ای ایم اصلاحات کے تحت پیٹرولیم ڈپو پوائنٹس 22 سے کم کرکے 11 کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا
حکومت کی پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی آئندہ دو ہفتوں میں وزیر اعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم شعبے کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کی سفارشات پیش کرنے والی ہے، جس کے تحت صارفین کو فوری ریلیف دینے کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
اس مقصد کے لیے ڈیزل کی بین الاقوامی کریک اسپریڈ میں کمی کی جائے گی، جبکہ دوسری جانب پیٹرول کی قیمتوں کو بتدریج حکومتی کنٹرول سے آزاد کیا جائے گا۔
کمیٹی کے جمعرات کے اجلاس سے آگاہ حکام کے مطابق حکومت ہائی اسپیڈ ڈیزل کے کریک اسپریڈ کو موجودہ تقریباً 70 ڈالر فی بیرل سے کم کرکے 35 سے 40 ڈالر فی بیرل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
اس اقدام سے مقامی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنے کی توقع ہے، جبکہ مقامی ریفائنریوں کی مالی استعداد بھی برقرار رہے گی۔