بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کے لیے آئینی عدالت میں اپیل دائر
بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کے لیے آئینی عدالت میں اپیل دائر کی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 30 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کے لیے آئینی عدالت میں اپیل دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرکے طبی بنیاد پر ضمانت دینے اور رہائی کی استدعا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کو نورین نیازی کی گرفتاری سے روک دیا
بشری بی بی کی جانب سے وکیل نے درخواست میں کہا ہے کہ دوران قید بشریٰ بی بی کو آنکھوں کی بیماری لاحق ہوئی اور آنکھ کی سرجری بھی ہوئی، خاتون ہونے اور بیماری کے باعث بشری بی بی ضمانت کی مستحق ہیں۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر علاج اور دیکھ بال سے محروم رکھا گیا، نیب جان بوجھ کر سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، طبی بنیاد پر ضمانت پر رہا کیا جائے۔