آزاد کشمیر انتخاب: مریم نواز کا سوال، قیامت کتنے بجے ہے؟

آزاد کشمیر انتخاب پر مریم نواز کا بیان
آزاد کشمیر انتخابات کے بعد مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان سیاسی بیانات سامنے آگئے/فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published July, 29 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر انتخابات کے بعد سیاسی جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا، "قیامت کتنے بجے ہے؟"

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اب دھاندلی کا رونا رونے کے بجائے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے، انکا کہنا تھا کہ اگر عوامی خدمت اور بہتر حکمرانی ہوتی تو دوسروں پر الزامات لگانے کی ضرورت پیش نہ آتی۔

x.com/SaifSolicitor/status/2082366561105432646/photo/1

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد کشمیر میں انتخابی شکست تسلیم کریں اور سندھ کی عوام کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ دیں۔ مریم نواز کے مطابق سندھ میں طویل عرصے کی حکومت کے باوجود عوام کو نمایاں ریلیف نہیں مل سکا جبکہ آزاد کشمیر کی عوام نے ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور عوامی فلاح کے ایجنڈے پر اعتماد ظاہر کیا۔

https://x.com/i/status/2082109802365542632
PMLN (@pmln_org) July 28, 2026

دوسری جانب چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ریاست کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ (ن) لیگ کا مفاد اہم ہے یا پاکستان کا؟ انہوں نے کیا کہ میرپور کی عوام نے پیپلز پارٹی کو اکثریت دی ہے اور ان کی جماعت عوام کے ووٹ کا تحفظ کرے گی۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی بعض پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی بے ضابطگیوں، پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالنے اور مبینہ جعلی ووٹنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک مختار اعوان انتقال کرگئے

ادھر پاکستان تحریک انصاف نے بھی آزاد کشمیر کے انتخابات مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انتخابی عمل شفاف نہیں تھا اور عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ نتائج عوامی رائے کے مطابق نہیں ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.86 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.50 ▲ 0.56
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.37 ▲ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▼ 0.22
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 428,705 ▲ 6,562
Gold 22K Per Tola 392,979 ▲ 6,015
Gold 21K Per Tola 375,117 ▲ 5,742
Gold 18K Per Tola 321,529 ▲ 4,922
Silver Per Tola 6,251 ▲ 191
Platinum Per oz (USD) 1,629 ▲ 35.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 334.18 ▼ 1.00
Diesel HSD Per Litre 255.16 ▲ 2.56
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.10 ▲ 1.96
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں