بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان

امیگریشن پالیسی
وفاقی حکومت نے نیشنل امیگریشن پالیسی 2026 جاری کی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 23 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد بیرون ملک جانے والے ہر پاکستانی سے قومی عزم کا اعادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل امیگریشن پالیسی 2026 جاری کر دی ہے، جس کا مقصد بیرونِ ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے محفوظ، منظم اور باوقار نقل مکانی کو فروغ دینا، افرادی قوت کی مہارتوں میں اضافہ کرنا اور تارکینِ وطن کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی بیرونِ ملک جانے والے ہر پاکستانی کے ساتھ قومی عزم کی تجدید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسافروں سے بھری فیری الٹ گئی، 41 افراد ہلاک جبکہ 61 لاپتہ

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی لیبر مارکیٹ تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور دنیا بھر میں ہنر مند افرادی قوت کے حصول کے لیے سخت مقابلہ ہے، اس لیے پاکستان کو بھی اپنی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی پاکستانی ورک فورس کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ اس وقت ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ہیں، جو نہ صرف پاکستان کے سفیر ہیں بلکہ ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال 41 ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجیں، جو قومی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ، ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اور عالمی روزگار کے مواقع سے بھرپور استفادہ یقینی بنانے کے لیے پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کرے گی۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں