کراچی کے کون سے علاقوں میں آج بجلی بند رہے گی؟

کے الیکٹرک
بیشتر علاقوں میں مینٹیننس کا کام صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 23 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) کے-الیکٹرک نے شہر کے کے بجلی کے نظام کی بہتری کیلئے آج (جمعرات) مختلف علاقوں میں مرمت اور اپ گریڈیشن کا کام شروع کر دیا ہے جس کے باعث متعدد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

کے الیکٹرک کے مطابق بیشتر علاقوں میں مینٹیننس کا کام صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا تاہم بعض فیڈرز پر آپریشنل ضرورت کے مطابق بندش کا دورانیہ مختلف ہوسکتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد بجلی کے نظام کو مزید مستحکم بنانا، اہم انفراسٹرکچر کو آپ گریڈ اور مستقبل میں اچانک بجلی کی بندش کے امکانات کو کم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

اعلامیے کے مطابق جن علاقوں میں بجلی ہوگی ان میں آباد بلڈرز، علی دولت، المہمل، المرتضیٰ، ایوبیہ کمرشل فیز 7 ایکسٹینشن، بوسے، بی آر آر مداربا، کیپیٹل ہاؤسنگ سوسائٹی، کراؤن گارڈن، داؤد کاٹن، ڈی ایچ اے گالف کلب شامل ہیں۔ ایمبیسی ولا، گلاس ٹاور، گرین لینڈ سٹی، گل بہار، ناظم آباد کالج، نور ہاؤسنگ، نارتھ بائی پاس، اولڈ گولیمار، پاسبان مسجد، پی این آر کالونی، کوئٹہ ٹاؤن، سلمان گارڈن، سی ویو، شاہ فیصل ٹاؤن، سپارکو، طلحہ کاٹیجز، توحید کالونی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں نیز شیڈول کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی کی بندش صبح 7 بجے سے شروع ہوگی۔

کے-الیکٹرک نے صارفین سے اپیل کی ہے وہ مرمت کے شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں جبکہ بجلی کی فراہمی کا کام مکمل ہوتے ہی مرحلہ وار بحال کر دی جائے گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں