قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ شہید، ایڈیشنل سیشن جج زخمی

Session Judge Martyred
فائل فوٹو
Updated | Published July, 23 2026 |
مستونگ:(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیشن جج مستونگ کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حملے میں ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری بھی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کر دی، سیکیورٹی ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

شاہد رند کا کہنا تھا کہ ججز اور وکلا کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم انتقال کرگئے

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، امن و امان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں