گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز کی بندش کے فیصلے کی حقیقت کیا؟

حالیہ ایام میں سوشل میڈیا پر ایک خبر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر میں گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز بند کرنے کا اعلان کردیا ۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 8 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) حالیہ ایام میں سوشل میڈیا پر ایک خبر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر میں گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز بند کرنے کا اعلان کردیا ۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب گزشتہ ماہ لاہور کے علاقہ کاہنہ میں ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے دلخراش واقعہ میں 14 معصوم بچوں کی جانیں چلی گئیں۔

اس واقعے کے بعد یکم جولائی کو سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ رہائشی علاقوں میں قائم تمام ٹیوشن سینٹرز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے، وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تمام ٹیوشن سینٹرز پر پابندی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، انہوں نے صرف ان غیر رجسٹرڈ اکیڈمیوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا جو مقررہ قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کر رہیں یا مطلوبہ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

رانا سکندر حیات نے ایک پیغام میں اس بات کی وضاحت بھی کی کہ ان کی جانب سے تمام ٹیوشن سینٹرز کی بند ش کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ستمبر سے صرف ان غیر رجسٹرڈ اکیڈمیوں کو بند کیا جائے گا جو حفاظتی تقاضے پورے نہیں کریں گی اور ضروری فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کر سکیں گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کا اختیار متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے پاس ہے اور اس وقت پورے پنجاب میں ایسے مراکز کا تفصیلی سروے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں قائم نجی ٹیوشن سینٹرز کا ہنگامی سروے کرانے کا فیصلہ

دوسری جانب وزیرِ تعلیم کے ترجمان نور الہدیٰ نے بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

فیکٹ چیک سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا دعویٰ حقائق کے بالکل برعکس ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز کی بندش کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.20 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.55 ▼ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.66 ▼ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.73 ▼ 1.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,551 ▼ 178
Gold 22K Per Tola 399,255 ▼ 163
Gold 21K Per Tola 381,107 ▼ 155
Gold 18K Per Tola 326,663 ▼ 133
Silver Per Tola 6,530 ▲ 23
Platinum Per oz (USD) 1,650 ▲ 8.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں