لیسکو کا ایک لاکھ سے زائد سمارٹ میٹرز لگانے کا فیصلہ

LESCO Smart Meters Installation
فائل فوٹو
Updated | Published July, 8 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) بجلی چوری اور لائن لاسز کے باعث ہونے والے اربوں روپے کے مالی نقصان پر قابو پانے کیلئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بڑے پیمانے پر سمارٹ میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لیسکو کو ایک لاکھ سے زائد اے ایم آئی  سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا ہدف دیا ہے۔ یہ جدید میٹرز ان علاقوں اور فیڈرز پر ترجیحی بنیادوں پر لگائے جائیں گے جہاں بجلی چوری اور لائن لاسز کی شرح زیادہ ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے پر تقریباً ایک ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی، جس کے تحت سنگل فیز اور تھری فیز سمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں گے۔ لیسکو انتظامیہ نے رواں سال کے دوران نیپرا کی جانب سے مقرر کردہ اہداف مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

منصوبے کی تفصیلات کے مطابق زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں 94 ہزار 800 سنگل فیز سمارٹ میٹرز جبکہ بجلی چوری سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں 5 ہزار 400 تھری فیز سمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں گے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ سمارٹ میٹرز کی تنصیب سے بجلی کے استعمال کی بہتر نگرانی ممکن ہو سکے گی، جبکہ بجلی چوری کی نشاندہی اور روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ جدید نظام کے ذریعے بجلی کی تقسیم کے عمل میں شفافیت پیدا کرنے اور لائن لاسز کم کرنے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مشہور پوڈکاسٹر ریحان طارق کو حراست میں لے لیا گیا

حکام کے مطابق سمارٹ میٹرز منصوبہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے نظام کو زیادہ مؤثر اور جدید بنانا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.20 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.55 ▼ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.66 ▼ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.73 ▼ 1.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,551 ▼ 178
Gold 22K Per Tola 399,255 ▼ 163
Gold 21K Per Tola 381,107 ▼ 155
Gold 18K Per Tola 326,663 ▼ 133
Silver Per Tola 6,530 ▲ 23
Platinum Per oz (USD) 1,650 ▲ 8.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں