عالمی منڈی میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرینگے: وزیر پٹرولیم

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 7 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ جنگ سے پہلے والی سطح پر آگئے ہیں لیکن پاکستان کو 70 سے 80 فیصد تیل درآمد کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وجہ سے ہمیں آج بھی پٹرول جنگ سے پہلے کی قیمت کے مقابلے میں 15 سے 20 ڈالر مہنگا مل رہا ہے، اسی وجہ سے وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی بھی کم کر رکھی ہے۔

وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے پر وزیراعظم نے اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر پٹرول کی قیمت میں 70 سے 80 روپے فی لٹر کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا تھا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ اب بھی جیسے ہی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی آئے گا اس کا پورا پورا فائدہ فوری طور پر عوام کو منتقل کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی، گھریلو سلَنڈر سیکڑوں روپے سستا

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اوگرا ہر ہفتے عالمی نرخوں کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے اور گزشتہ بیس برس سے یہی طریقہ کار رائج ہے، اوگرا عالمی منڈی میں قیمتوں کی اوسط، درآمدی لاگت اور پی ایس او کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتیں متعین کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت نے سستے ایندھن کی فراہمی کے لیے 130 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جس کے ذریعے موٹر سائیکل سواروں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ریلیف ملا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.35 ▲ 0.25
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.43 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.69 ▲ 0.29
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.06 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.78 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,728 ▼ 20
Gold 22K Per Tola 399,418 ▼ 18
Gold 21K Per Tola 381,262 ▼ 17
Gold 18K Per Tola 326,796 ▼ 15
Silver Per Tola 6,507 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,642 ▼ 4.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں