کرپشن اور نااہلی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، سہیل آفریدی کا دو ٹوک پیغام

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ ارکان اور انتظامی سیکرٹریز سے خطاب کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 6 2026 |
پشاور:(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے نئے مالی سال کیلئے حکومتی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن اور نااہلی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے بلاامتیاز کارروائی ہوگی چاہے کوئی افسر کتنا ہی بااثر یا کسی کا چہیتا کیوں نہ ہو۔

کابینہ ارکان اور انتظامی سیکرٹریز سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ اگر عوام مطمئن نہ ہوں تو بہترین پریزنٹیشن بھی بے معنی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام وزراء ہر ماہ کم از کم سات اضلاع کا دورہ کریں، عوام کے درمیان جائیں اور ان کے مسائل کے فوری حق کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی کام بل سے نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کیا جائے گا، شزا فاطمہ

سہیل آفریدی نے کہا کہ شکایات کے ازالے کا روزانہ جائزہ لیا جائے گا اور غفلت برتنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ اپنے شکایات مراکز قائم کر کے انہیں وزیراعلی کمپلینٹ سیل سے منسلک کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد، رواں مالی سال میں ڈی ایف سی اسکیموں کی بروقت تکمیل اور نئی اسکیموں کے لیے واضح ٹائم لائن مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ تمام وزرا، مشیر اور سیکرٹریز باہمی رابطے، مشاورت، میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر فیصلے کریں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ تین ماہ بعد تمام محکموں کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور ہدایات پر عملدرآمد کی بنیاد پر سزا و جزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.40 ▲ 0.96
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.05 ▼ 0.14
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,748 ▲ 4,963
Gold 22K Per Tola 399,436 ▲ 4,550
Gold 21K Per Tola 381,279 ▲ 4,343
Gold 18K Per Tola 326,811 ▲ 3,722
Silver Per Tola 6,511 ▲ 135
Platinum Per oz (USD) 1,646 ▲ 16.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں