ٹیلی کام بل سے نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کیا جائے گا، شزا فاطمہ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ ٹیلی کام بل کے حوالے سے مالی بے ضابطگیوں اور دیگر الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بل سے متعلق سامنے آنے والے اعتراضات کی انکوائری بھی کروائی گئی تاکہ تمام خدشات دور کیے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیرملکی خواتین کیس، اسحاق ڈار مستعفی ہوں: پی ٹی آئی
انہوں نے کہا کہ کمیونیکیشن ایکٹ میں ترامیم وقت کی ضرورت ہیں اور قانون سازی تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے کی جارہی ہے۔ ان کے مطابق نجی جائیدادوں کے حوالے سے مختلف کیٹیگریز بھی واضح کی جائیں گی تاکہ کسی قسم کی قانونی پیچیدگی پیدا نہ ہو۔
اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نجی پراپرٹی سے اپٹیکل فائبرز بچھانے کیلئے متعلقہ مالک کی پیشگی اجازت لازمی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کا بل چھے ترامیم کے ساتھ منظور کیا گیا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ جائزہ لینے والی کمیٹی کو کسی مخصوص کمپنی کو فائیدہ پہنچانے کے شواہد نہیں ملے جبکہ کمیٹی نے قانون میں میں موجود تمام خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔