کشمیر الیکشن:ٹکٹ نہ ملنے پرلیگی رہنمابلال بٹ آئی پی پی میں شامل
بلال بٹ نے ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ کیلئے درخواست دی تھی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 6 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری بلال بٹ نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر کے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق فیصلے کی وجہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 34 کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ ملنا بتائی جا رہی ہے ۔ بلال بٹ نے حلقہ سے ٹکٹ کیلئے درخواست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پیپلزپارٹی کے مقامی صدر قتل
وہ اس سے قبل یونین کونسل 90 سے (ن) لیگ کے ٹکٹ پر وائس چیئرمین منتخب ہو چکے ہیں اور تنظیمی امور میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ روز آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے اہم پارٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، عدم موجودگی پر بعض شرکا نے ان کے حامی رہنماؤں پر تنقید کی جبکہ بعض نے بلال بٹ کو مفاد پرست قرار دیاتاہم تاحال بلال بٹ کاکوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔