سوات: نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پیپلزپارٹی کے مقامی صدر قتل
جنازے میں شرکت کرنیوالے پیپلزپارٹی سوات کے صدر پر گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کی/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 6 2026 |
سوات :(ویب ڈیسک) قاتلانہ حملے میں پیپلزپارٹی کے مقامی صدر سمیع اللہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقتول کے بڑے بھائی اور قریبی ساتھی نجیب اللہ بے ہوش ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق جنازے میں شرکت کرنیوالے پیپلزپارٹی سوات کے صدر پر گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کی۔ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی خواتین سے زیادتی کا معاملہ، ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے سمیع اللہ کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی اور مقتول کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔