غیر ملکی خواتین سے بدسلوکی و تشدد کا کیس، مرکزی ملزم باس گرفتار

Defense C Lahore Case
فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published July, 5 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس سی میں غیر ملکی خواتین کے ساتھ مبینہ بدسلوکی، دھمکیاں اور تشدد کیس کا مرکزی ملزم باس اور اس کے دو مبینہ گن مینوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد مرکزی کردار وحید عرف باس ہے، جو اوکاڑہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے، ملزم کو ایک شخص رضا ڈار نے مبینہ طور پر غیر ملکی خواتین کو دھمکانے اور خوفزدہ کرنے کیلئے بلایا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ملکی خواتین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ان کے ساتھ مبینہ طور پر تشدد بھی کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں سیکیورٹی گارڈ کے کردار سے متعلق بھی سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، ایک گارڈ پر غیر ملکی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ، تاہم یہ تمام الزامات تفتیش کے مراحل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

پولیس کا کہنا ہے کہ وحید عرف باس اور اس کے دو گن مینوں کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید شواہد اور بیانات اکٹھے کیے جا رہے ہیں، کیس کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس نے واضح کیا ہے کہ حتمی نتائج تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے، کسی بھی شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10 ▲ 0.27
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.23 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.44 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.19 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,785 ▲ 8,962
Gold 22K Per Tola 394,886 ▲ 8,216
Gold 21K Per Tola 376,937 ▲ 7,842
Gold 18K Per Tola 323,089 ▲ 6,722
Silver Per Tola 6,376 ▲ 191
Platinum Per oz (USD) 1,630 ▲ 46.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53 ▼ 1.97
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں