پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فوزیہ حبیب خالقِ حقیقی سے جا ملیں

Fauzia Habib DEATH NEWS
فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published July, 5 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما، سابق رکنِ قومی اسمبلی اور تجربہ کار سیاستدان فوزیہ حبیب انتقال کر گئیں۔

ان کے انتقال پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اسے پاکستان پیپلز پارٹی اور ملکی سیاست کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ فوزیہ حبیب نے اپنی پوری سیاسی زندگی عوامی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریات کے فروغ کیلئے وقف کیے رکھی، مرحومہ ایک متحرک، باصلاحیت اور باوقار سیاسی شخصیت تھیں، جنہوں نے مختلف اہم ذمہ داریوں پر رہتے ہوئے ہمیشہ دیانتداری، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ذہن نشین رہے کہ فوزیہ حبیب نے صدر آصف علی زرداری کے پہلے دورِ صدارت  جو 2008ء سے 2013ء تک جاری رہا، اس دوران ایوانِ صدر کے عملے کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج 5 جولائی کو رات 10 بجے اسلام آباد کے ایچ 8 قبرستان میں ادا کی جائے گی، جس میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج بارش کہاں گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

صدر آصف علی زرداری نے مرحومہ کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فوزیہ حبیب کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔   

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10 ▲ 0.27
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.23 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.44 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.19 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,785 ▲ 8,962
Gold 22K Per Tola 394,886 ▲ 8,216
Gold 21K Per Tola 376,937 ▲ 7,842
Gold 18K Per Tola 323,089 ▲ 6,722
Silver Per Tola 6,376 ▲ 191
Platinum Per oz (USD) 1,630 ▲ 46.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53 ▼ 1.97
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں