آج بارش کہاں گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

Weather Today Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published July, 5 2026 |
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف حصوں میں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی جاری کر دی۔

آج کراچی میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔ اس پیشگوئی کے بعد شہریوں کو حبس اور گرمی میں جزوی کمی کی امید ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے دوران پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلنے کی توقع ہے، جس سے موسم نسبتاً بہتر رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہو سکتا ہے، تاہم دن بھر گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت اسلام آباد میں درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ادھر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے، جس کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جنازے پر ایرانیوں کے آنسو دیکھ کر حیران ہوا، ٹرمپ

ماہرین موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں، جبکہ بارش والے علاقوں میں سفر کرنے والے افراد موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10 ▲ 0.27
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.23 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.44 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.19 ▲ 0.12
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.73 ▲ 0.08
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.96 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 430,785 ▲ 8,962
Gold 22K Per Tola 394,886 ▲ 8,216
Gold 21K Per Tola 376,937 ▲ 7,842
Gold 18K Per Tola 323,089 ▲ 6,722
Silver Per Tola 6,376 ▲ 191
Platinum Per oz (USD) 1,630 ▲ 46.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53 ▼ 1.97
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں