آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جنازے پر ایرانیوں کے آنسو دیکھ کر حیران ہوا، ٹرمپ
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے جنازے میں نظر آنے والے آنسو حقیقی نہ ہوں بلکہ دکھاوے کے ہوں۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اگر چاہے تو اس موقع پر موجود ایرانی قیادت کو ایک ہی حملے میں ختم کر سکتا تھا، تاہم ایسا اس لیے نہیں کیا گیا کیونکہ پھر مذاکرات کے لیے کوئی قیادت باقی نہ رہتی۔
ادھر امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکی عوام کسی کو اپنی آزادی چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، امریکا دنیا کے بہادر ترین اور بہترین لوگوں کا ملک ہے، جہاں ہر شہری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آج بھی دنیا بھر کے لیے امید کی علامت ہے اور ان کی حکومت ملک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے اپنی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت، تعزیتی تقریبات کا شیڈول جاری
امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم نے ایران کو تباہ کر دیا، جبکہ وینزویلا کا حوالہ دیتے ہوئے بھی اپنی پالیسیوں کو کامیاب قرار دیا۔