عمران خان کی قید تنہائی سے متعلق کیس میں بڑی پیشرفت

عمران خان
جسٹس خادم حسین سومرو نے قید تنہائی کیس میں اہم حکم جاری کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published July, 4 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈسک) بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی قید تنہائی متعلق کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریڈنٹ اڈیالہ سے تفصیلی رپورٹ اور جیل ریکارڈ طلب کر لیا۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے قید تنہائی کیس میں اہم حکم جاری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریڈنٹ اڈیالہ سے تفصیلی رپورٹ اور جیل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ اگر قید تنہائی میں رکھا گیا تو کیوں رکھا گیا ؟ کس قانون کے تحت ؟ کتنی دیر کے لیے؟ اور کیا یہ سزا ہے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ درخواستیں قابل سماعت ہیں یا نہیں ؟ رپورٹس آنے کے بعد عدالت طے کرے گی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جیل میں کیسی حالت ہے ؟ سپریڈنٹ رپورٹ جمع کروائے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کیا سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، اس متعلق بھی رپورٹ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ قید تنہائی کے الزامات میں کتنی صداقت ہے ؟ تفصیلات جمع کرائیں، قابل سماعت ہونا اور کیس کے میرٹ رپورٹس سامنے آنے کے بعد فیصلہ ہو گا، قید تنہائی متعلق تفصیلی رپورٹ اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ جمع کروائے۔

کس قانون کے تحت کتنے عرصے کے لیے کن حالات میں قید تنہائی میں رکھا گیا رپورٹ دیں، جیل ریکارڈ ، رجسٹر ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات دو قیدیوں کے حوالے سے ساتھ لیکر آئندہ سماعت پر آئیں ، آئی جی جیل خانہ جات سپریڈنٹ جیل لیول کا افسر آئندہ سماعت پر عدالت پیش کریں، ایسا افسر عدالت کے سامنے پیش ہو جس کو کیس کے حالات و واقعات متعلق آگاہی ہو۔

عدالت نے 6 اگست کے لیے تمام فریقین سے رپورٹس طلب کر لیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.30
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.87 ▼ 0.11
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.09 ▼ 0.11
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.92 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,822 ▲ 4,442
Gold 22K Per Tola 386,670 ▲ 4,071
Gold 21K Per Tola 369,094 ▲ 3,886
Gold 18K Per Tola 316,367 ▲ 3,331
Silver Per Tola 6,185 ▲ 89
Platinum Per oz (USD) 1,584 ▲ 31.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں