اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
فائل فوٹو
Updated | Published July, 1 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (سنو نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجر خان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع پشاور، ایبٹ آباد، سوات، بونیر ، کرم،مردان، شانگلہ ، چارسدہ، لوئر دیر، رستم اور گردونواح بھی زلزلے سے لرز اٹھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 174 کلومیٹر زیر زمین تھی، زلزلے کامرکز ہندوکش افغانستان تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رات گئے اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے کھلے مکانات پر نکل آئے۔

حکام کے مطابق زلزلے کے باعث خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.14 ▲ 0.53
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.70 ▲ 0.54
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.73 ▲ 0.60
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.01 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.94 ▲ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 0
Gold 22K Per Tola 0
Gold 21K Per Tola 0
Gold 18K Per Tola 0
Silver Per Tola 0
Platinum Per oz (USD) 0
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
LDO Per Litre
ضرور پڑھیں